بہاولپور، خانیوال میں حادثے، پانچ افراد جاں بحق

    بہاولپور، خانیوال میں حادثے، پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور، خانیوال(ڈسٹرکٹ بیورو،نامہ نگار)نیشنل ہائی وے پر میاں چنوں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالاحادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

جبکہ بھتیجا شدید زخمیجاں بحق افراد کی شناخت حاجی محمد،طاہرہ بی بی جبکہ زخمی کی دانش کے نام سے ہوئی ہے نعشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا ہے-نواحی علاقہ کچاکھوہ 79 دس آرکیقریب بس اور ٹرک میں تصادم ہواجس کینتیجہ میں 42 سالہ سردار علی جاں بحق   40 سالہ غلام عباس اور26 سالہ حارث اسلام فرسٹ ایڈ کیبعد ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)سولرپارک چوک،کارکی موٹرسائیکل کوٹکر،باپ بیٹاجاں بحق، ریسیکوزرائع کے مطابق گذشتہ روز قائداعظم سولر پارک بہاولپور موڑ کے قریب مہران کار نے موٹر سائیکل سوار محمداسلم ولد فقیرمحمدعمر65 سال سکنہ چک نمبر3 بی سی عباس نگر بہاولپور، اورمحمدعمران ولد محمد اسلم عمر30 سال سکنہ تین بی سی عباس نگر بہا و لپو ر سے  حاصل پور کی طرف جا رہے تھے سولر پارک چوک  کے نزدیک پیچھے سے انے والی مہران کار نے ہٹ کیا اور فرار ہو گئے ریسکیو سٹاف کے مطابق دونوں باپ بیٹا موقع پر جہاں بحق ہو گئے ڈیڈ باڈیز کو پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔