قصبہ گجرات،آئل مافیا کیخلاف آپریشن، ایک اور کلمپ بے نقاب

  قصبہ گجرات،آئل مافیا کیخلاف آپریشن، ایک اور کلمپ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی)قصبہ گجرات پارکو کی پائپ لائن سے ایک اور آئل کلمپ پکڑا گیا پارکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان مافیا آزاد آئل مافیا ایسے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 درجنوں کلمپ پارکو کی پائپ لائن میں نصب کیے ہوئے ہیں لیکن آئل مافیا قانونی کارروائی سے کیسے  بچ جاتے ہیں سوالات اٹھنے لگے قصبہ گجرات میں ہر ایک ماہ بعد کلمپ پکڑے جاتے ہیں پارکو کا عملہ اور پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان دوسرے ہی روز چھوڑ جاتے ہیں جب کہ پاکستان کی سب بڑی ائل ریفائنری کو ماہانہ لاکھوں اور سالانہ کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے قصبہ گجرات میں آئل مافیا لاکھوں میں  کھیل رہے ہیں لیکن کوئی سخت کارروائی آج تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔