ملتان بس اسٹینڈ پر خاتون سے دو افراد کی اجتماعی بداخلاقی
ملتان(خصو صی پورٹر)نجی بس اسٹینڈ پر صفائی کا کام کرنے والی خاتون کو دو افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا,پولیس نے خاتون کی مدعیت میں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے ناگ شاہ کے قریب بس اسٹینڈ پر کام کرنے والی خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ پر تھانہ قطب پور پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے,پولیس کا کہنا تھا خاتون کے شوہر نے بزریعہ ون فائیو پولیس کو اطلاع دی جبکہ خاتون کیساتھ مبینہ بداخلاقی کا واقعہ سات جنوری کو پیش آیا تھا۔خاتون کی جانب سے پہلے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا بعد میں مقدمہ کی درخواست دی۔خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گھر پہنچی تو اس کے خاوند سہیل نے اس سے پیسے مانگے تو اس نے انکار کر دیا انکار کرنے پر اس نے میرے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا جس کا شور سن کر ڈرائیور تنویر میرے گھر آ گیا اور معاملہ ختم کرنے کا کہا خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈرائیور تنویر صبح بات کرنے کا کہ کر صلح کروانے کے لیے مجھے اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس نے مجھے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔جس پر پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا پولیس زرائع کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔