خانقاہ شریف، مبینہ مقابلہ دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بہاولپور و،خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ بیور، نمائندہ پاکستان)خانقاہ شریف تھانہ مسافر خانہ۔مبینہ پولیس مقابلہ منیر (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
عرف منی سنارہ اور اس کا بھای رانا عرف رانی مارے گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات 9 جنوری تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انتہائی خطر ناک ڈاکو منیر عرف منی سنارہ اور اس کا بھائی رانا عرف رانی دونوں مارے گے ہیں پولیس کا کہنا ہے منیر عرف منی سنارہ اور اس کے ساتھی جنوبی پنجاب میں انتہائی خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے منیر عرف منی سنارہ چوری، ڈکیتی، راہ زنی اور قتل کی واداتوں میں بھی پولیس کو۔انتہائی مطلوب تھا منیر عرف منی سنارہ، اور اس کے قریبی ساتھی؛ بہاول پور، لودھراں، رحیم یار خان۔ و دیگر اضلاع میں سیکڑوں وارداتوں کے ساتھ ساتھ دوران واردات متعدد قتل بھی کر چکے تھے۔۔ بتایاجاتاہے منیر عرف منی کے بھای ببلی سنارہ کو کچھ عرصہ قبل تھانہ سمہ سٹہ کی حدود خانقاہ شریف کے موضع پکاباڑہ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ماراگیاتھا اس وقت تھانہ سمہ سٹہ میں انسپکٹر مسلم ضیا بطور ایس ایچ او تعنات تھا منیر عرف منی نے مسلم ضیا سے کہا تم نے میرے بھای ببلی کوجعلی مقابلے میں مارا ہے اس کے بدلے میں۔ میں تمھیں عبرت ناک موت ماروں گا۔ڈاکٹر رانا محمد اسلم طاہر نماندہ پاکستان خانقاہ شریف بہاولپور