ٹیکس نظام بہتر کرنے کی اشد ضرورت، ظفر اقبال صدیقی
ملتان(نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پیچیدہ ٹیکس نظام ملکی معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ تسلیم کرکے ہمارے دیرینہ مطالبہ کی توثیق کر دی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکس نظام کو(بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہتر بنائے اورخصوصا سمال ٹریڈرز کو بے شمار ودہولڈنگ ٹیکسز سے بچائے تاکہ انکا سرمایہ بھی اور وہ ایف بی آر سے اپنے گوشواروں کی مناسبت سے ریفنڈ کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے سے بھی بچے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پیراں غائب روڈ تا باقر آباد پلی زیڈ ٹان کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹیکس نظام کو معاشی ترقی میں رکاوٹ کاباعث قرار دینا ایف بی آر پر عدم اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے بڑے صنعتکار اور تاجر بھاری رشوت دے کر اپنے اربوں کے ریفنڈ وصول کر لیتے ہیں لیکن سمال ٹریڈرز ابیشمار ودہولڈنگ ٹیکسز کے باعث اپنے حصے سے زیادہ ٹیکسز اد اکرکے ریفنڈ کے حصول کے لیے ایف بی آر دفاتر کے چکر لگاتا رہتا ہے جس سے وہ اپنا سرمایہ اور وقت کاروبار کی بجائے ٹیکسز کی نذر کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکس نظام کو بہتر آسان اور سہل بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کریں تاکہ ہماری معیشت درست سمت پر چلے اور معاشی استحکام حاصل ہو تقریب سے چیئرمین چیمبر احتشام الحق،سینیئر نائب صدر ملتان حاجی اصغر اکبر،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،رانا کریم الدین،سیف اللہ گجر،چوہدری محمد علی،شیخ امان اللہ،بانی انجمن تاجران پیراں غائب روڈ مخدوم سید مظلوب بخاری،نومنتخب صدر رانا احسن سرور نے بھی خطاب کیا اور ناجائز ٹیکسز،تجاوزات کے خاتمہ،سیوریج،صفائی گرین بیلٹ،سٹریٹ لائٹس مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیااور ضلعی انتطامیہ اور میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹوٹا پھوٹا پیراں غائب روڈ کی جلد از جلد تعمیر نوشروع کی جائے جس کے باعث راہ گیر،علاقہ مکین اورتاجر پریشان ہیں اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو چیمبر کی جانب سے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور انہیں ہار پہنائے گئے نومنتخب عہدیداران کی جانب سے خواجہ محمد شفیق کی تاجر کاز کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا بھی اعلان کیا گیا جن میں سرپرست اعلی نادر خان،چیئرمین رانا ذوہیب منور،ڈپٹی سرپرست رمیض طارق،وائس چیئرمین حاجی لیاقت،چیف آر گنائزر سید تصورحسین،چیئرمین ایکشن کمیٹی عبدالرشید انصاری،سرپرست حماد غوری،سینیئر وائس چیئرمین مجلس عاملہ خضر شاہ،سینیئر نائب صدر چوہدری اصغر نائب صدور ملک شکیل،شاہد گوگی،رانا وسیم،جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری شبیر وائس چیئرمین مرزا وقار،انفارمیشن سیکرٹری مرزا سکندر بیگ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل ذکی چٹھہ،فنانس سیکرٹری مجاہد ملک،محمد اکرم،ارشاد علی شامل ہیں ملتان۔ انجمن تاجران پیراں غائب روڈ تا باقر آباد پلی زیڈ ٹان کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کی تقریب سے ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،حاجی اصغر اکبر،مخدوم سید مطلوب بخاری،رانا احسن سرور،رانا کریم الدین،سیف اللہ گجر خطاب کررہے ہیں