غلہ منڈی ، ملک شاپس پر چھاپے،چیکنگ، جرمانے، وارننگ
بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو)پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپورکی کارکردگی، غلہ منڈی،فردوس مارکیٹ میں گرائنڈنگ یونٹ،ملک شاپ اور بہاولنگر میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی گئی،1520 لٹر غیر معیاری دودھ،45 کلو ملاوٹی مرچیں تلف،فوڈ بزنس مالکان کو 1 لاکھ 40 ہزارروپے کے جرمانے عائدتفصیل کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ شہزاد خان مگسی کی ٹیم کے ہمراہ(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
غلہ منڈی،فردوس مارکیٹ میں گرائنڈنگ یونٹ،ملک شاپ کی چیکنگ کی گئی۔سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائے جانے پر گرائنڈنگ یونٹ کو 80 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اس کے علاوہ دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر ملک شاپ کو 45 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔مزید بہاولنگر میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار دھر لی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔مرچیں،دودھ تلف کر کے مالکان کو جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائیگی۔