منشیات فروشی مقدمہ، مجرم کو 9سال قید1لاکھ روپے جرمانہ

      منشیات فروشی مقدمہ، مجرم کو 9سال قید1لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد عر فان نسیم تارڑنے جرم ثابت ہو جانے پر منشیات فروش کونو سال قید اور ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا کا حکم سنایا۔استغاثے کے مطابق اے ایس آئی تھانہ سٹی میلسی محمد زاہد نے مخبری پر پل فدہ نہر نزد ٹول ٹیکس پر محمد نیاز حسین کو گرفتار کر کے ایک کلو چارسو بیس گرام چرس برامد کر کے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

 نمبر 878/23زیر دفع  9-"1"3سی /سی این ایس اے  درج کیا تفتیش میں بشیر احمد سب انسپکٹر نے ملزم کوگنہگار قرار دے کر چالان عدالت میں پیش کیا۔جہاں وکیل استغاثہ نے ٹھوس شواہد اور دلائل سے جرم ثابت کر دیا جبکہ وکیل صفائی ملزم کی بے گناہی ثابت نہ کر سکی پی ایف ایس اے لیبارٹری رپورٹ بھی مثبت آئی۔فاضل ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد عرفان نسیم تارڑ نے سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نیاز حسین کو9سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی عدم ادائیگی جر مانہ پر اسے 6ماہ قید بھگتنا ہو گی #