7سو سے زائد ڈینگی ورکرز کا پھر دھرنا،مطالبات منظور
ملتان (خصو صی ر پورٹر)محکمہ صحت ملتان کے سات سو سے زائد ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز نے نوکریوں سے برطرف کئے جانے اور چھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
ہونے پر ڈینگی ورکرز نے گزشتہ روز ناردرن بائی پاس چوک پر دھرنا دے دیا۔ ڈینگی ورکرز کی جانب سے یہ احتجاج اس وقت شروع کیا گیا جب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ایئرپورٹ سے پاک ترک سکول جانے کے لیے نکل رہی تھی۔ ڈینگی ورکرز کے احتجاج کا علم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی کو طلب کر لیا گیا اس دوران انہوں نے احتجاجی ڈینگی ورکرز کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں ادا کرنے سے متعلق مطالبات کو تسلیم کر لیا مطالبات تسلیم ہونے پر ڈینگی ورکرز نے احتجاج ختم کر دیا اور گھروں کو واپس لوٹ گئے ادھر ڈینگی ورکر ندیم لاشاری نے کہا تنخواہیں نہ دی گئیں تو دوبارہ احتجاج کریں گے ادھر گزشتہ روز احتجاج کی قیادت سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رانا فراز نون نے کی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے وہی مذاکرات بھی کرتے رہے