ڈیرہ غازیخان، دو خطرناک ڈاکو گرفتار سامان برآمد، تحقیقات کا دائرہ وسیع
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان پولیس کے تھانہ صدر کی کاروائی،2 خطرناک گینگ گرفتار کرلئے، ڈکیتی اور چوری کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے،ڈی ا(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)
یس پی سٹی عرفان اکبر نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز، سہیل عرف سہیلی گینگ اور مہران دستی گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 9 موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اور 275000روپے نقدی برآمد کی گئی، جو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ڈی ایس پی سٹی عرفان اکبر نے مزید بتا یا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس ڈکیتی اور چوری کے گینگز کا قلع قمع کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔