منشیات فروشی مقدمہ،9افراد کیخلاف مقدمات، شراب، چرس برآمد
ملتان ) خصو صی ر پورٹر( پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
۔مظفرآباد پولیس نے ملزم الطاف سے 180 لیٹر شراب،ملزم قیصر عباس سے 300 گرام چرس،شاہ شمس پولیس نے ملزم افضل سے 1140 گرام آئس،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے1200گرام ہیروئن،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 5لیٹر شراب،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شہروز سے440گرام چرس، ملزم مہران اقبال سے چرس،ملزم بابر علی سے شراب جبکہ ملزم جنید سے شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔