مترو ٹبہ سلطان پور روڈ منصوبہ اچانک بند،علاقے میں تبصرے
میلسی (نامہ نگار)اراکین اسمبلی کی آپسی مخالفت یا کوئی اور وجہ تحصیل میلسی کا سترکروڑ کا منصوبہ اچانک بند کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر ورلڈ بینک کی امداد سے سورو موڑ مترو ٹبہ سلطان پور روڈ کے سترکروڑ کے منصوبے کا افتتاح پہلے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر اور موجود ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے کیا کیو نکہ شاہرات کا منصوبہ صوبائی شعبے میں آتا ہے اس لیے انہوں نے سوروموڑ پر اس کا افتتاح کر دیا اگلے روز خود محترمہ تہمینہ دولتانہ ایم این اے(بقیہ نمبر1صفحہ7پر )
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد چلی گئی چونکہ مبینہ طور پر گرانٹ وفاقی طور پر ورلڈ بینک کی تھی اور اس سڑک کا افتتاح کرنا ان کی پلاننگ میں شامل تھا جس بارے گروپ کے اہم رہ نماں کو اطلاع تھی کہ مترو میں افتتاح کریں گےمگر اسلام آباد روانگی کی وجہ سے ان کے صاحبزادے میاں عمران دولتانہ نے اسی چالیس کلومیٹر سڑک کا مترو میں افتتاح کیا جہاں انہوں نے گرلز کالج مترو کی تعمیر کا اعلان کیا جس کا مقامی مسلم لیگی رہ نمامیاں فراز مترو نے چار ایکڑاپنی اراضی عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔مگر جب ٹھیکیدار نے اس سڑک کی تعمیرو مرمت کا آغاز کیا تو سات کروڑ کے قریب کا کام کر کے مبینہ طور پر ریکوری نہ ملنے پر کام چھوڑ کر چلا گیا ۔اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ یہ مسلم لیگ ن کا اہم پراجیکٹ ہے محترمہ تہمینہ دولتانہ ایم این اے ہوں یا میاں نعیم اختر خان بھابھہ ایم پی اے دونوں ان کے محترم رہ نما ہیں ۔پہلے اختلافات چھپے ہوئے تھے اور سڑک کے افتتاحی تقاریب پر کھل گئے ۔اس میں عوام کا قصور نہیں ۔عوام نے دونوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا قومی اور صوبائی حلقوں میں لیڈ دلائی اب عوام کا مسلم لیگ ن کے اکابرین وزیر اعظم پاکستان ۔وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ ستر کروڑ کے اس رکے ہوئے پراجیکٹ کو شروع کرانے کا حکم دیں اسی طرح جو رہنما محترمہ تہمینہ دولتانہ ایم این اے یا نعیم اختر بھابھہ ایم پی اے گروپ کے ہیں وہ فوری طور پر دونوں میں صلح کرائیں تاکہ دونوں کی دوریوں سے اتنا بڑا پراجیکٹ نہ رہ جائے جس پر درجنوں بستیوں کے ہزاروں افراد کا انحصار ہے دریں اثنا یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ اختلافات صرف سڑک کے افتتاح پر سامنے آئے سپورٹرز بھی اس گروپنگ پر خاموش ہیں ۔جبکہ سڑک پر کٹنگز اور پتھر بچھے ہونے سے سڑک ناقابل استعمال ہو چکی ہے جس پر آئے روز حادثات معمول ہیں ۔منتخب اراکین اسمبلی سے فوری وزٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے #