ایم ڈی اے انفورسمنٹ کا تجاوزات کےخلاف آپریشن، سامان ضبط
ملتان( نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )
کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار موڑ شیر شاہ روڈ،چونگی نمبر 23،نادر آباد پھاٹک،علی آلہ چوک،مظفر آباد پل اور چونگی نمبر 9،بوسن روڈ تحصیل چوک،چونگی نمبر 6،سبزہ زار،شالیمار کالونی،سیداں والا باءپاس چوک کے اطراف اور سروس روڈ کو کلیئر کروا دیا جبکہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ بلمقابل مال آف ملتان احمد فیاض کی زیر تعمیر کمرشل تعمیرات کو موقع پر سر بمہر کر دیا۔