کراچی میں لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

کراچی میں لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل
کراچی میں لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے 2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار اور اس کا ساتھی گرفتار ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی صبح پیش آئے حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔