بھارت میں گھر کو باہر سے تالا، اندر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد، ہلچل مچ گئی

بھارت میں گھر کو باہر سے تالا، اندر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ...
بھارت میں گھر کو باہر سے تالا، اندر سے مسلمان خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد، ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے 5  افراد گھر میں مردہ پائے گئے، گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

بھارتی میڈیا مطابق جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور 3 بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور 1 سالہ ادیبہ گھر میں مردہ پائے گئے۔

یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریباً 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

"آج نیوز" کے مطابق  بچوں کی لاشیں جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کے لئے ذاتی دشمنی کا شبہ ہے۔