کرم: 3 ماہ سے راستوں کی بندش،پیٹرول نہ ہونے سے شہری پیدل سفرپر مجبور

Jan 11, 2025 | 02:11 PM

پارا چنار (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع کرم میں 3 ماہ سے راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔ 
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق کرم میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پوری نہ ہونے پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں جبکہ پیٹرول ختم ہونے پر لوگ دوردراز کا سفربھی پیدل طے کررہے ہیں۔
لوئرکرم کے علاقے مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے جس کے باعث ٹل سے ضلع کرم کے لئے سامان لے جانے والی دیگر 40 سے زائد مال بردار گاڑیاں 7 روز سے رکی ہوئی ہیں۔ 
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مندوری دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی ضلع کرم کے لئے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں