لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم

لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم
لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم،چیلنجز اور مواقع کے موضوع پرعالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کی راہ میں بڑے چیلنجز ہیں، اس مقصد کے لئے آواز اٹھانا اور وسائل مختص کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں مگر شرح خواندگی صرف 49 فیصد ہے، سکول سے باہر بچوں میں بھی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔
شہبازشریف نے پاکستانی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ملالہ یوسف زئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، ارفع کریم نے بھی آئی ٹی کی دنیامیں تاریخ بنائی، آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔
اسلام آباد میں جاری کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی، 47 ملکوں کے 150 سے زائد مندوبین، یونیسکو، یونیسیف اور عالمی بینک سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔