لاہور بار کے سالانہ انتخابات آج، 11 نشستوں پر 35 امیدوار مدمقابل

Jan 11, 2025 | 03:47 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، 11 نشستوں پر 35 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مجموعی طور پر 14ہزار712ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، صدر کی نشست پر چار امیدوار ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ ،مبشر رحمن چودھری ، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں