مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان میں عالمی کانفرنس ،افغان طالبان نے شرکت سے انکار کر دیا

 مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان میں عالمی کانفرنس ،افغان طالبان نے شرکت سے ...
 مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان میں عالمی کانفرنس ،افغان طالبان نے شرکت سے انکار کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی  حکومت نے پاکستان کی میزبانی میں مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ کانفرنس مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔

اسلام آباد میں ہفتے کے روز منعقدہ اس کانفرنس کے حوالے سے پاکستان کے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بتایا، "ہم نے افغانستان کو شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن افغان حکومت کا کوئی نمائندہ کانفرنس میں موجود نہیں تھا۔"

  افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے  لڑکیوں کی تعلیم پر مختلف  پابندیاں عائد ہیں۔ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر طالبان حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔