ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر کاز پر اصولی حمایت کی تعریف

Jan 11, 2025 | 10:39 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK)، افغانستان، اسلاموفوبیا، اور مسلمانوں کو درپیش عالمی چیلنجز جیسے امتیازی سلوک اور تشدد شامل تھے۔

مزیدخبریں