دوہری شہریت کا قانون: وزیراعظم نے اے این پی کو ”منا “ لیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دوہری شہرت کے قانون میں ترمیمی بل پر اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کو ”منا “لیا ہے اور اس کے تحفظات دور کرنے کیلئے اس ترمیمی بل پر غور کرنے والی قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اے این پی کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گاَ۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اے این پی کے قائم مقام صدرحاجی عدیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے مجوزہ ترمیم پر تبادلہ خیال کیا جس دوران حاجی عدیل نے وزیراعظم کو اپنی پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انہین تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔