بھارتی ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز 21 جولائی کو کریگی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز 21 جولائی کو ون ڈے کرکٹ میچ سے کرے گی شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ بھارت اور سری کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی اسی مقام پر 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 28 جولائی، چوتھا 31 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے پہلے ہی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، وریندر سہواگ اور ظہیر خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔