انگلینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔ اس قبل کھیلے گئے میچوں میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیت رکھے ہیں اور یوں پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ سیریز اپنے نام کرنے کی حق دار ٹھہرے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لیے بیانات دیئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی