آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 ءمیں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 ءمیں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی

 لندن ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹرافی 2013 ءمیں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی ¾ ایونٹ کی میزبانی برطانیہ کے 3 شہر اوول، کارڈف اور برمنگھم میں کھیلے جائیںگے ۔ آئی سی سی نے ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ترتیب نہیں دیا ہے۔ اوول کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کی میزبانی دی گی ہے ۔ پہلا سیمی فائنل 19 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی 20 جون کو کاڈیف کو دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 2006 میں آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 2009 میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا تاہم اکتوبر 2009میں سیکورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی