عامر خان اورڈینی گارشیا کے درمیان فائٹ میں 4 دن باقی
لندن (نیٹ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 14 جولائی کو لاس ویگاس میں امریکا کے ڈینی گارشیا سے مقابلہ کریں گے۔ فائٹ ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے کی عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ بیلٹ کے لئے ہوگا۔ عامر خان اور ڈینی گارشیا کا مقابلہ ابتدا میں گارشیا کی ورلڈباکسنگ کونسل کے لائٹ ویلٹر ویٹ بیلٹ کیلئے ہونا تھا لیکن مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث لیمونٹ پیٹرسن سے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے جو انہوں نے دسمبر میں عامر خان سے متنازعہ فائٹ میں جیتا تھا۔