جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باوچر آنکھ پر گیند لگنے سے شدید زخمی
لندن ( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باوچر آنکھ پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کر دی۔دورہ انگلینڈ پر گئی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے سمرسیٹ کے خلاف شیڈول دو روزہ پریکٹس میچ کا آغاز کیا۔ میچ کا افتتاحی روز مہمان ٹیم کے لئے بری خبر کا باعث بنا۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باوچر کی آنکھ پر گیند لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ لیگ سپنر عمران طاہر کی گگلی پر سمر سیٹ کے بیٹسمین آوٹ ہو گئے۔