پاکستان کے خلاف واٹسن اور بریٹ لی کی شرکت مشکوک

پاکستان کے خلاف واٹسن اور بریٹ لی کی شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجریز کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر بریٹ لی اور آل رانڈر شین واٹسن کی پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔ دونوں پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کی وجہ سے پہلے ہی وطن لوٹ چکے ہیں۔ بریٹ لی اور شین واٹسن کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو علاج کے لیے وطن واپس بھیجنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔