چرچ کی خاطر ٹٹینڈا تائبو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

چرچ کی خاطر ٹٹینڈا تائبو نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(نیٹ نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹٹینڈا تائبو نے چرچ میں کام کرنے کی خاطر 29 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ملک کے کم عمر کپتان کا اعزاز حاصل کرنے والے تائبو کا یہ فیصلہ سب کے لئے حیران کن ہے کیونکہ انھیں ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے زمبابوے کے عبوری سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ چرچ میں کام کرنے کو اپنا مشن بنا چکے ہیں۔