کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہوں، میانداد

کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہوں، میانداد

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اور بیٹنگ کنسلٹنٹ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وہ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہیں، ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کیلئے تیارہوں۔ ایک انٹرویو میں جاویدمیانداد نے کہاکہ ڈیو واٹمور پیشہ ور کوچ ہیں اورپیشہ ور شخص کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لہٰذا مجھے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے میں واٹمور کے ساتھ کام کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری اضافی ہے لہٰذا بورڈ ڈی جی میں چیئرمین پی سی بی کو جوابدہ ہوں، میرا واٹمور سے کوئی تعلق نہیں، مجھے اور واٹمور کو ذمہ داریاں بورڈ کی جانب سے تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی کسی بھی سطح پر کام کر کے خوشی ہو گی۔ جاوید میانداد نے کہاکہ پہلے میں صرف بلے بازوں کو گر سکھاتا تھا اب ہر کھلاڑی کو انفرادی طور پر وقت دے کر نہ صرف خامیاں دورکروں گا بلکہ اس کی تکنیک بھی بہتر بناﺅں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی