ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کو ہوم گراﺅنڈز کا فائدہ ہوگا ¾ جے وردھنے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کو ہوم گراﺅنڈز کا فائدہ ہوگا ¾ جے وردھنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن شائقین کو جیت کا تحفہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل ہمیں کافی کرکٹ کھیلنی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ان سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ان کے کھیل میں بھی بہتری آگے گی ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اگر انہیں اس ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ میں شامل کیا گیا تو وہ اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ اگست ستمبر میں سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔جس میں برطانوی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کرچکی ہیں۔