انسان کیلئے رونا بہت ضروری ہے، راجرفیڈرر

انسان کیلئے رونا بہت ضروری ہے، راجرفیڈرر

لندن ( نیٹ نیوز)آنکھوں میں آنسوو¿ں لئے مردوں کو مرد ہو کررونے کاطعنہ مل ہی جاتا ہے ،لیکن راجر فیڈرر کہتے ہیں یہ بتانے کے لئے کہ آپ انسان ہیں،آپ کادل بھی ٹوٹتا ہے ر ونا بہت ضروری ہے۔ ومبلڈن میں کامیابی کے بعد چند مخصوص صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ومبلڈن چمیپئن کا کہنا تھا کہ جب آپ روتے ہیں تو اپنے مداحوں سے ابلاغ کرتے ہیں۔اس موقع پر و ہ کھلاڑی کے جذبات سمجھتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔راجرفیڈرر کہتے ہیں کہ سب کو کام یابی ہاتھ میں ٹرافی تھامنا اور لوگوں کو آٹو گراف دینا اچھا لگتا ہے لیکن سب سے مشکل مرحلہ تقریر کا ہوتا ہے۔ جب ہزاروں آنکھیں آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ومبلڈن فائنل کا ذکر کرتے ہوئے راجر نے کہا کہ وہ ایک بڑا فائنل تھا۔ اینڈی مرے کی شکست پر وہ ان کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی