ٹینس فیڈریشن نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

ٹینس فیڈریشن نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

لندن( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس کے مرد وخواتین کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی‘ومبلڈن اوپن میں شکست کے بعد سربیا کے نوواک جوکووچ اور روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپووا پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھیں ‘سوئٹز لینڈ کے راجر فیڈرر اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنیکا دوبارہ عالمی نمبرون بننے میں کامیاب ہوگئے ۔آئی ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق ومبلڈن اوپن کے بعد نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے ‘مردوں میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر پہلے ‘سربیا کے نوواک جوکووچ دوسرے ‘سپین کے رافیل نڑال تیسرے ‘برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے ‘سپین کے ڈویڈ میزر پانچویں ‘فرانس کے جوویلفر ائیٹرسنوتھا چھٹے ‘جمہوریہ چیک کے توماش برڈیچ ساتویں ‘سربیا کے نانکو ٹپ سروچ آٹھویں ‘ارجنٹائن کے جوآنا مارٹن ڈیل پوٹرو نویں اور سپین کے نکولس المگرو دسویں نمبر پر ہیں ۔پاکستان کے اعصام الحق قریشی ڈبلز رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔خواتین میں بیلاروس کی وکٹوریہ آرنرنیکا پہلے ‘پولینڈ کی آگینز کاراڈوانسکا دوسرے ‘روس کی ماریہ شراپووا تیسرے ‘امریکہ کی سریناولیمز چوتھے ‘آسٹریلیا کی کاشھاسٹوسر پانچویںنمبر پر آگئیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی