ویگنز نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

ویگنز نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

پیرس (نیٹ نیوز) انگلینڈ کے بریڈلے ویگنز نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔ انہوں نے شاندار سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس کے نویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 51 منٹ اور 24 سیکنڈ میں طے کیا اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے یلو جرسی بھی حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے ہی کرس فروم دوسرے اور سوئٹزرلینڈ کے فابین کینسلارا تیسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے سڈل ایوانز ریس میں چھٹے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی