انڈر 19 ورلڈ کپ کےلئے زمبابوے کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ میتھیو بینٹلے کو کپتان اور کیون کسوزا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم گروپ سی میں ویسٹ انڈیز، بھارت اور پاپوا نیوگنی کے ساتھ شامل ہے۔ زمبابوے کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں میتھیو بینٹلے، کیون کسوزا، کائل بووائے، رائن برل، ہربرٹ چکومبا، اتیش چوہان، کیرن گیل، لوک جونگوی، میلکوم لیک، کیمبل لائٹ، ویلنگٹن ماساکڈزا، لوک میسائر، نائشا مایوو، کرتھبرٹ مسوکو، آندرے اوڈینڈل اور پیسمور زموا شامل ہیں۔