دورئہ سری لنکا کے بعد ٹےم میں تبدیلیوں کا امکان

دورئہ سری لنکا کے بعد ٹےم میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سری لنکا کے دورے کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کو حتمی شکل دی جائیگی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے۔جاری سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹرز 14جولائی کو لاہور اور کراچی پہنچ رہے ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کپتان محمد حفیظ اور کوچ واٹ مور سے ملاقات کرکے دونوں اہم سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا چونکہ رمضان شروع ہورہے ہیں اس لئے پاکستانی کوچ کھلاڑیوں کو ایک شیڈول بناکر دیں گے تاکہ وہ رمضان میں اپنی فٹنس کا خیال رکھیں۔پاکستانی ٹیم کی دبئی روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا مختصر کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی