پاکستان کے دو کیوئسٹ ورلڈ انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کل روانہ ہونگے

پاکستان کے دو کیوئسٹ ورلڈ انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کل روانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے 2 کیوئسٹ ورلڈ جونیئر انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کل چین روانہ ہونگے ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنین اور محمد ماجد ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے جو 14سے 22 جولائی تک چین کے شہر شنگھائی میں کھیلی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے دونوں کیوئسٹ نے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کے زیر نگرانی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بھرپور محنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف نے کافی حد تک کھلاڑیوں کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔
سیکرٹری نے کہا کہ دونوں کیوئسٹ جونیئر رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گی۔