فارمولا ون ریسر لوئس ہملٹن اولمپک مشعل برداروں میں شامل
لندن ( نیٹ نیوز )لندن اولمپکس کے آغاز میں اٹھارہ روز باقی اور ٹارچ ریلی جاری ہے، برطانوی فارمولا ون ریسر لوئس ہملٹن بھی مشعل برداروں میں شامل ہوگئے ۔مشعل ریلی کے باون ویں روز برطانوی شہر لوٹن میں الصبح لوئس ہملٹن اولمپک ٹارچ لیکر دوڑے۔ سال دوہزار آٹھ میں فارمولا ون چیمپیئن بننے والے برطانوی ریسر کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل تھے۔ مقررہ مقام پر پہنچنے کے بعد ہملٹن نے شائقین کو آٹوگراف دیئے۔