افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی

افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی اےن پی) افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عباس ہاشمی کے مطابق افغانستان کی فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کے میچز13 سے 15 جولائی تک شالیمار کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد پر کھیلے جائیں گے افغانستان کی قومی ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز7 جولائی کو شالیمار کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونگے جس میں ملک بھر سے جسمانی طور پر معذور کھلاڑی حصہ لیں گے۔