بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ 4 اضلاع میں شروع ہوگےا۔ پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ سٹار پروگرام کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ 4 اضلاع میں 10 جولائی سے شروع ہوگےا۔ ریجنل اکیڈمی کے ہیڈ کوچز اور نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ آفیسرز کی زیر نگرانی ٹرائلز اسلام آباد‘ لاہور‘ تربت اور نوشہرہ میں ہورہے ہےں۔ تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ لئے جائیں گے جو یکم ستمبر 1996ءکے بعد پیدا ہوئے ہیں۔