پاکستان کی کمزور فیلڈنگ نے آخری ٹیسٹ پر لنکن کی گرفت مضبوط بنادی
پالے کیلی (نیٹ نیوز)پا لے کیلی ٹیسٹ میں آئی لینڈرزکی پوزیشن مستحکم ، پاکستان ایک بار پھر بیک فٹ پر، پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 1وکٹ کے نقصان پر 27رنز بنالئے ہیں اور سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کے لئے اسے مزید 84رنز کی ضرورت ہے ، پاکستان کی طرف سے توفیق عمر دوسری اننگز میں 4رن بنا کر آوٹ ہو ئے ،محمد حفیظ8 اور اظہر علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،سری لنکا کی طرف سے وکٹ کوالا سیکرا نے حاصل کی،اس سے قبل تیسرے روزسری لنکا کی پوری ٹیم 337 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، اس طرح اس نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 226 پر 111 رنز کی برتری حاصل کی۔ جنید خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںدوسرا روز بارش کی نظر ہو نے کے بعد میزبان ٹیم نے تیسرے روز 44 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، تیسرے روز کھیل کا پہلا سیشن سری لنکن بیٹسمینوں کے نام رہا، پرانا ویتانا اور سمارا ویرا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بنائے۔پرانا ویتانا 75 اور سماراویرا 73 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد پریرا اورکواسیکراا نے 8 ویں وکٹ کی شراکت میں 84 رنزبناکر سری لنکا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔پریرا نے 75 اورکوالاسیکرا نے 33 رنز بنائے۔پرسنا جے وردھنے 20،میتھوز 9اور ہیراتھ2رن بنا کر آوٹ ہو ئے، پاکستان نے تیسرے روز خراب فیلڈنگ کے باعث سری لنکن بیٹسمینوں کو کئی چانسز دئیے جس کا بھر پور فائدہ اٹھا یا سری لنکا نے، پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں جنید خان نے 5 ، سعید اجمل نے 3 جبکہ عمر گل اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔