کیمرون میکن ٹوش کی فلم14ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

کیمرون میکن ٹوش کی فلم14ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

 نیویارک (نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں ہیو جیک مین اوراین ہیتھ وے کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلمLes Miserablesکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا دی کنگز اسپیچ کے لیے گذشتہ سال آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے ہدایتکار ٹام ہوپر کی یہ فلم ایک فرانسیسی ناول سے ماخوذہے جس میں جیک مین اور این ہیتھ وے کیساتھ ساتھ رسل کرو،ساشا بیرن کوہن اورہیلنا بونہم کارٹر نے اہم کردار ادا کیے ہیں. کیمرون میکن ٹوش کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال14ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید : کلچر