میوزک البم ایڈیل 21 اور ون ڈاریکشن کی مقبولیت میں ریکارڈد اضافہ

میوزک البم ایڈیل 21 اور ون ڈاریکشن کی مقبولیت میں ریکارڈد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) دو میوزک البم ایڈیل21 اور ون ڈاریکشن نے بہترین کاروبار کرکے امریکہ میں میوزکاالبم کے بازار کو بہتر کیا ہے۔ایڈیل 21 اس برس کی اب تک کی سب سے مقبول ترین اور سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی البم ثابت ہوئی ہے۔ اس البم کی اب تک تیس لاکھ ستر ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اس البم کے ساتھ موسیقی کے تقریبا پانچ لاکھ انتالیس ہزار شائقین نے گلوکارہ ایڈیل کی پہلی البم بھی خریدی ہے۔لڑکوں کے میوزک بینڈ کی البم ون ڈائریکشن کی اب تک آٹھ لاکھ ننانوے ہزار ڈی وی ڈیز فروخت ہوچکی ہیں اور اسی کے ساتھ یہ اس برس کی تیسری سب سے مقبول میوزک البم ہے۔

مزید :

کلچر -