احساس ہوگیا ہے کہ کسی کے کچھ کہنے نہ کہنے سے سچائی نہیں بدلتی،بھارتی اداکارہ

احساس ہوگیا ہے کہ کسی کے کچھ کہنے نہ کہنے سے سچائی نہیں بدلتی،بھارتی اداکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ خود کے بارے میں جھوٹی خبریں پڑھنے یا سننے پر اب انہیں غصہ نہیں آتا۔ رنبیر کپور سے افیئر اور پھر بریک اپ کے دوران دپیکا پڈوکون جب بھی اپنے بارے میں کوئی جھوٹی خبر سنتی یا اخباروں اور ٹیبلوئڈ رسالوں میں پڑھتی تھیں تو انہیں غصہ آجاتا تھا تاہم اب انہیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑھتا اور اسی سبب کو کسی خبر کی تصدیق یا تردید کرنے کی بھی زحمت بھی نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ کسی کے کچھ کہنے نہ کہنے سے سچائی نہیں بدلتی۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب انہیں کسی کی ان کی بارے میں رائے سے کچھ فرق نہیں پڑھتا کیونکہ اپنی سچائی وہ خود جانتی ہیں اور ان کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔

مزید :

کلچر -