انور علی کامیڈی ڈرامہ سیریل میں اہم کردار نبھائینگے
لاہور( این این آئی) اداکارانور علی کامیڈی ڈرامہ سیریل میں اہم کردار نبھائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ انور علی پروڈیوسر وسیم عباس کے بنائے جانےوالے ڈرامے میں کا میڈی کردار ادا کریں گے ۔ یاد رہے کہ انور علی مزاحیہ ڈراموں میں منفرد کرداروں کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔