خواہش ہے محنت سے شوبز میں نمایاں مقام حاصل کروں،آرزو
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آرزو نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں جلد محنت سے شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلوں اور اس کے لئے میں بہت محنت کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے تہیہ کیا ہے کہ میں صرف اور صرف معیاری کام کروں گی میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور سفارش کے سخت خلاف ہوں اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں بے شمار پراجیکٹس میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں جس طرح ماضی میں میرے کام کو بہت پسند کیا گیا امید ہے کہ مستقبل میں بھی ضرور پسند کیا جائے گا فلموں میں اداکاری کا ارادہ ہے لیکن اس کےلئے مجھے بہت اچھے کردار کی تلاش ہے امید ہے کہ جلد ہی فلم انڈسٹری اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی۔