پلے بیک گلوکار بننے کی خواہش نہیں تھی،کیلاش کھیر

پلے بیک گلوکار بننے کی خواہش نہیں تھی،کیلاش کھیر

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ پلے بیک سنگر کیلاش کھیر نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پلے بیک سنگر نہیں بننا چاہتے تھے۔ اپنے اےک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پلے بیک سنگربننے کی میری خواہش نہیں تھی۔ ےہ تو بس ہوتا گیا۔ پھر جب ہم پر گانے فلمائے جانے لگے‘ تب بھی ہم حیران تھے۔ ےہی سوچتے تھے کہ لوگ تو قطار میںلگے ہوئے ہیں اوربغیر کسی لائن میں لگے میرا نمبر آگیا۔ انہوںنے کہا کہ موسیقی سیکھنے کی چاہت میں کیلاش نے دلی میں اپنا گھر بار چھوڑ دیا لےکن بعد میں احساس ہوا کہ تنہا رہنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آج نوجوانوں کو آزمائشوں سے کم گزرناپڑتا ہے۔ اب تو موققع خود ہی دروازوں پر دستک دےتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنواں خود پیاسے کے پاس جارہا ہے جیسے بھگوان گھر گھر جاکر ےہ کہہ رہے ہوں۔ آجا میں نے تیرے لئے اےک شو بنانا ہے۔

مزید : کلچر