فلم رائز آف دی گارڈینز کا پہلا ٹریلر جاری

فلم رائز آف دی گارڈینز کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمٹیڈ فلم "رائز آف دی گارڈینز " کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم مصنف ولیم جوئس کی کتاب دی گارڈینز آف چائلڈ ہڈ پر بنائی گئی ہے۔ دی بوگی مین ایک منصوبہ بناتا ہے جسکے تحت بچوں کی امیدیں اور خواب تباہ کر کے دنیا کو اندھیر کر دینا چاہتا ہے۔ ایسے میں سانتا کلاز، ایسٹر بنی، دی سیڈ مین، ٹوتھ فیئری اور جیک فراسٹ برائی کے منصوبے کو خاک میں ملانے کے لئے ڈٹ جاتے ہیں۔ فلم میں اداکاروں ایلک بالڈون، ہیو جیک مین، ایسلا فشر، کرس پائن اور جیوڈ لا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم اکیس نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر