ہیجڑوں کے موضوع پر فلم بنگلہ دیش میں ہٹ ہوگئی

ہیجڑوں کے موضوع پر فلم بنگلہ دیش میں ہٹ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)ایک ہیجڑے شخص اور ہندو لڑکے کے درمیان پیار کے موضوع پر بنائی گئی فلم بنگلہ دیش میں حیرت انگیز طور پر ہٹ ہوئی ہے۔کامن جینڈر بنگلہ دیش کی پہلی فلم ہے جو کہ تیسری جنس کے افراد کے بارے میں بنائی گئی ہے۔ فلم کو دو ہفتے قبل صرف6 سینماگھروں میں ریلیز کی گیا تاہم اس کی مسلسل فل ہاﺅس پذیرائی سے سینما مالکان کی ہمت بڑھ گئی اور اب ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ملک بھر میں عوام کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک انڈین پروڈیوسر سے اس کے حقوق خریدنے کےلئے بات جاری ہے۔

مزید :

کلچر -