بالی وڈ فلم نگری کی سعودی ادکارہ وردہ وڈیوسانگ میں جلوہ گر
ممبئی ( نیٹ نیوز)راحت فتح علی خان کے ایک وڈیو سانگ میں جلوہ گرہونے والی وردہ اب فلم مارک شیٹ کی شکل میں اپنے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈنے جارہی ہیں۔ بالی وڈ کے خواب تو بہت لوگ دیکھتے ہیں لیکن ان کی تکمیل ہر کسی کے نصیب میں کہاں،ممبئی فلم نگریا نے ہمیشہ ہی دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں کو خوش آمدید کہا ہے انہیں میں سے ایک نام ہے وردہ خان کا، جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے وہ گذشتہ تین برسوں سے ممبئی میں اپنی پہچان بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔