روبی انعم کا بطور پروڈیوسر پہلا اسٹیج ڈرامہ کامیابی حاصل نہ کر سکا

روبی انعم کا بطور پروڈیوسر پہلا اسٹیج ڈرامہ کامیابی حاصل نہ کر سکا

لاہور( این این آئی) اداکارہ روبی انعم کا بطور پروڈیوسر پہلا اسٹیج ڈرامہ ”تڑک تالی وج دی اے “ کامیابی حاصل نہ کر سکا ۔ روبی انعم نے بہترین کاسٹ کیساتھ باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر میں ڈرامہ نمائش کیا لیکن اسے پذیرائی نہیں مل سکی ۔ ڈرامے میں روبی انعم‘ دردانہ رحمان‘ ظفر ارشاد‘ مجاہد رانا‘ افضل بوبی سمیت دیگر نے پرفارمنس دی ۔ روبی انعم نے کہاکہ ہم حکومت کی سرپرست کے بغیر ہی عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کریں گے اور یہ اسکی طرف پہلا قدم ہے ۔

مزید : کلچر