اداکارہ امرتا را گرودت کی رشتہ دار نکلیں

اداکارہ امرتا را گرودت کی رشتہ دار نکلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)امرتا را گرو دت کی رشتے دار نکلیں۔ بالی وڈ اداکارہ کے دادا لیجنڈ اداکار کے سیکنڈ کزن تھے۔بالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار گرو دت کی ستاسی ویں یوم پیدائش کے موقع پر امرتا را نے انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ بالی وڈ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہوں نے گرو دت کی کلاسک فلمیں دیکھ کر ہی اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ امرتا کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا علم بعد میں ہوا کہ ان کا اور گرو دت کا خاندانی پس منظر ایک ہی ہے۔

مزید :

کلچر -